حکومت نے آٹو انڈسٹری کے لیے بڑا اعلان کردیا

حکومت نے آٹو انڈسٹری کے لیے بڑا اعلان کردیا
حکومت نے آٹو انڈسٹری کے لیے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے آٹو انڈسٹری کو پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری کو پیر سے کھولنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری اوراس سے وابستہ گاڑیوں کے شو روم بھی پیر سے کھول دیے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں 85 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ تمام امداد دیہاڑی دار مزدور گھرانوں میں دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کسی ایک ادارے کام نہیں بلکہ کابینہ کی سپورٹ بھی شامل ہے، ہمیں 34 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتا ل کا عمل جاری ہے۔

مزید :

قومی -