ستوکتلہ، ڈیفنس میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن، 45گرفتار، کنکشن منقطع

ستوکتلہ، ڈیفنس میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن، 45گرفتار، کنکشن منقطع

  

لاہور (سٹی رپورٹر) شہر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اولی سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے ستوکتلہ اور ڈیفنس کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 45 گیس چوروں کو دھر لیا ہے، کمپنی کے ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں گیس چوری کے مرتکب صارفین ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے 24 گھروں میں گیس کی سپلائی کی جا رہی تھی جسے پکڑ لیا گیا جبکہ ستوکتلہ کے علاقے میں بھی 20 گیس صارفین کو میٹروں کے ذریعے گیس کی سپلائی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ چھاپہ مار ٹیم نے گیس چوری میں ملوث کنکشن منقطع کرتے ہوئے قبضہ میں لئے جانے والے گیس میٹر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جن کی رپورٹ کی روشنی میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان سے ریکوری کے لئے ڈیٹکٹیو بل ارسال کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے سلسلہ میں مزید تیزی لائے جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -