کامیابی کے لئے اللہ کی اطاعت بہت ضروری ہے،دردانہ صدیقی

  کامیابی کے لئے اللہ کی اطاعت بہت ضروری ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت آن لائن دورہ قرآن کی تکمیل پر دعائیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب انسان اپنے آپ کو اللہ کی اطاعت کے لئے سونپ دیتا ہے تو اس کی زندگی کامیاب،سراپا قربانی اور ایثار کا مجسم بن جاتی ہے۔

،مومنین کا کام دنیا کو امن فراہم کرتے ہوئے ایسا معاشرہ وجود میں لانا ہے جو آخرت کی بہترین تیاری کے لیے معاون اور مددگار ہو اسی مقصد کے پیش نظر 27 رمضان المبارک کو وطن عزیز کا قیام عمل میں آیا تھا لیکن اس مقصد کو دین اسلام کے نفاذ کے بجائے ذاتی مفادات اور نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -