ایم ایس میو ہسپتال کی صحافیوں کو دھمکیاں،ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن سراپااحتجاج

ایم ایس میو ہسپتال کی صحافیوں کو دھمکیاں،ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین ہیلتھ پروفیشنلز رپورٹر ایسوسی ایشن فیصل خان درانی نے یم ایس میو ہسپتال ڈاکٹرطاہر خلیل کیجانب سے بیورچیف مشرق، ہیلتھ پروفیشنلز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقصود خالد اور دیگر سینئر صحافیوں کو وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی پریس کانفرنس کے دوران ہسپتال کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر پوچھے گئے سوال کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی پرزورمذمت کی ہے۔ ہیلتھ پروفیشنل رپورٹرز ایسوسی ایشن ایم ایس طاہر خلیل کیجانب سے ایسے اوچھے اقدام کو صحافت پرحملہ قرار دیتی ہے ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں اس پر سراپا احتجاج ہیں ہیلتھ پروفیشنل رپورٹرز ایسوسی ایشن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبا کرتی ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -