کورونا کے باعث ادارے بحران کا شکار ہیں،سعدیہ تیمور

کورونا کے باعث ادارے بحران کا شکار ہیں،سعدیہ تیمور

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب حکومتی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے، واسا کے زیر تعمیر حاجی کیمپ ڈرین اور باغ جناح واٹر ٹینک کے لیے حکومت نے فنڈز نہ دئیے،واسا نے فنڈز کے لیے ایل ڈی اے سے استدعا کر دی۔ کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن اور محصولات میں کمی کے باعث پنجاب حکومت مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جن ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کر دئیے گئے تھے اب ان کے فنڈز بھی روک لئے گئے۔عدالتی احکامات کے بعد بھی محکمہ خزانہ نے دونوں منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ کئے۔حکومت کی طرف سے ایل ڈی اے کو سپورٹس کمپلیکس کے لیے جاری کردہ فنڈز خرچ نہ ہوسکے،سپورٹس کمپلیکسز کے لئے مختص 22 کروڑ کے فنڈز واسا نے ان دونوں منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے مانگ لئے،فنڈز کی منتقلی سے متعلق ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے ایڈوائس مانگ لی۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -