وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،سرفرار نیازی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف سعودی عرب کے ممتاز رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ہمارے قائدعمران خان نے عوا م کے بہترین مفادمیں مقبول نہیں معقول اقدامات اٹھائے ہیں،انہیں واہ واہ سننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
لیکن وہ کسی کی آہ بھی نہیں سن سکتے۔اپوزیشن پارٹیوں کی دھونس کے باوجود ہمارے منتخب وزیراعظم عمران خان کے ہرسیاسی اورآئینی فیصلے کامحورعوام ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی عوام میں سے آئی ہے،وزیراعظم عمران خان عوام کوجوابدہ ہیں۔پی ٹی آئی نے وفاق اوردوصوبوں میں کارکردگی کی بنیادپرعوام کواپناگرویدہ بنایا،اپوزیشن کی تنقید میں کوئی دم نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزیدکہا کہ اپوزیشن کے جھوٹ سے اس کی پوزیشن مزیدبدترہوگئی۔اپوزیشن والے بہترپوزیشن کیلئے عوام کوگمراہ کررہے ہیں مگر زرداری اورنوازشریف کے گٹھ جوڑنے منتخب حکومت کی راہ میں روڑے اٹکا نے کے سواکچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فرض شناس حکومت اپنے شہریوں کوبھوک یاکسی وبا کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتی۔معاشرت اور معیشت کوگھٹن سے بچانے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی لہٰذاء شہریوں کوکسی قیمت پراحتیاطی تدابیر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہلک کرونا وباکے دوران اپنی اوراپنوں کی حفاظت یقینی بناناہوگی۔منتخب جمہوری حکومت نے عوام کے انفرادی اوراجتماعی مفادمیں ہدایات جاری کردی ہیں لیکن ان کی پاسداری کیلئے طاقت کااستعمال نہیں کرسکتی لہٰذاء شہری اپنی اوراپنوں کی زندگی سے ہرگز نہ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی پاسداری میں ہی سمجھداری ہے۔عوام ضرورت کے بغیر آمدورفت سے گریزکریں۔