بحران حل کرنے کیلئے حضر ت علی ؓ کی تعلیمات کو اپنایا جائے،مولاناامجد
لاہور(سٹی رپورٹر)وطن عزیز کے سیا سی،معاشی اور ملکی بحرانوں کا خاتمہ خلیفہ چہارم حضرت علی اور دیگر خلفاء کے دور حکومت کے فیصلوں پر عمل کر نے میں مضمر ہے خارجی محاذ پر بھی کامیابی نبی کے شاگردوں کے دور کے سنہری فیصلوں کو اپنانے میں ہے دین اور وطن عزیز کے دشمنوں کے خلاف جراَت شیر خدا حضرت علی المرتضی جیسی چاہیے یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی سیا سی حالات کی درستگی آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کر نے میں نہیں ہے بلکہ خلفائے راشدین کے سنہری فیصلوں کو اپنانے میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ حضرت علی اور دیگر خلفاء نے اللہ کے ا?خری نبی سے براہ راست تر بیت حاصل کی تھی ان کے اسوہ پر عمل کیا تو کامیابی ان کے قدم چومتی رہی انہوں نے کہاکہ بد ر کے میدان میں حضرت علی،حضرت امیر حمزہ.حضرے ابو عبیدہ.حضرت معاذ،حضرت معوذ.حضرت مقداد اور دیگر صحابہ کی بے مثال قر بانیوں کی مثال تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ بے سرو سامانی کے عالم میں تین سو تیرہ نے اسلام کی عمارت کی بنیاد اپنے خون سے رکھی ان کے کارنامے اور قربانیاں اللہ کو اس قدر پسند ا?ئیں کہ اللہ نے ان سے راضی ہونے کا ابدی اعلان قر ا?ن میں فر ما دیا انہوں نے کہاکہ نبی کی ازاوج حضرت خدیجہ اور حضرت عائیشہ کا وصال رمضان میں ہوا حضرت خدیجہ نے ساری دولت حضور کے قدموں پر ڈھیر فر ما دی تھی جبکہ حضرت عائشہ کی تقدس اور پاک دامنی کے لیئے اللہ نے قر ا?ن اتار کر شان ام المومنین بیان کی وہاں دین اسلام کے خلاف سازشوں کو بیان کیا اور بتا یاکہ کہ منافقین کی سازشیں ہوتی رہیں اور رب انھیں ذلیل اور رسوا کرتا رہے گا۔