حکمران روزانہ پالیسیاں بدل کر عوا م کو بیوقوف بنا رہے ہیں،اشرف رسول

حکمران روزانہ پالیسیاں بدل کر عوا م کو بیوقوف بنا رہے ہیں،اشرف رسول

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہاہے کہ نالائق اور نااہل حکمران روزانہ اپنی پالیسیاں بدل کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت کبھی نہ آئی جس کو سارے اداروں کی سپورٹ حاصل ہومگر پھر بھی وہ عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے، اس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہ دیا، حکمران دو سال میں عوام کو کوئی بھی ریلیف نہ فراہم کرسکیں، اور کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں نااہل حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

، عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم رکھی جانی چاہئے تھی عوام کا پیسہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران عوام پر خرچ کرتی تو حکومت کو غربت اور بھوک کا رونارو کرتشویشناک حالات میں لاک ڈاؤن کھولنا نہ پڑتا مسئلہ ملک میں مسائل نہ ہونے کا نہیں بلکہ وسائل کی درست اور بروقت تقسیم نہ ہونے کا ہے جس میں موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے پیر محمداشرف رسول نے کہا کہ کسی بھی حکومتی عمل میں حکمرانوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے اورملک کو منتخب نمائندوں اور اپوزیشن کے بغیر چلانے کی تھیوری کی پریکٹس ہورہی ہے جس سے عوام میں پائی جانیوالی تشویش بڑھ رہی ہے اور کوئی فرد مطمئن نہیں مگر نااہل حکومت ان کی مجبوری کی آڑ میں اپنے مفادات کیلئے راہیں تلاش کرنے میں لگی رہی، لاک ڈاؤن دنیاکے دیگرممالک نے بھی کیامگرانہوں نے اپنے پسے ہوئے طبقات کواکیلانہیں چھوڑاان کے برعکس پاکستان میں صرف ٹائیگرزکوپالاگیامگرغریب کوصرف نام کاریلیف دیاگیا جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے مزیدکہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگاکر بندکمروں میں بیٹھ کر واٹس ایپ کے ذریعے عوام کی قسمت سے کھیلنے والے اب ایکسپوزہوچکے ہیں، ریاست مدینہ کے مقدس نام کو استعمال کرنے والوں نے امدادکے نام پرعوام کی جس طرح تذلیل کی اس کی مثال ملنامشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ شوبازحکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے صرف اپنی شوبازی دیکھائی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -