کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں: لیاقت بلوچ

  کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں: لیاقت بلوچ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے عوام کے تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔کینسر،جگر اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں کو بھی کرونا کے مریض ڈکلیئر کردیا جاتا ہے۔ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے۔کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کو عزت د ی جائے۔پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے ثریا عظیم ہسپتال کو آٹھ وینٹی لیٹرز کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس منصورہ ہسپتال ڈاکٹرز انوار بگوی،ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال،ڈاکٹر ارباب عالم،صد الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد اور احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس پوری شدت سے پھیل رہا ہے۔

سمار ٹ لاک ڈاؤن عوام کے لیے ناقابل ہے۔یہ منطق ناقابل یقین ہے کہ 400کورونا وائرس متاثرین تھے تو لاک ڈا?ن سخت اور اب 40000کے قریب مریض ہونے کو ہیں تو لاک ڈا?ن ختم ہوگیا۔ اسی وجہ سے عوام کرونا کو حکومتی خفیہ ایجنڈا اور عالمی امدادی پیکج کے ساتھ جو ڑ رہے ہیں۔مساجد میں طے شدہ معیاری ضابطوں پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -