سات دہائیوں میں حکومتی مائنڈ سیٹ تبدیل نہ ہو سکا،سلمان پرویز
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ سیاسی تربیت سے عاری سیاستدانوں کو سمجھایا نہیں جاسکتا۔سات دہائیو ں میں حکمران تبدیل ہوتے رہے مگر ان کے رویوں اورمائنڈسیٹ میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سیاستدان کورونا کی بجائے ایک دوسرے کوہرانے کیلئے زورلگارہے ہیں۔ عوام انتہائی پریشان ہیں لہٰذاء سیاستدان ایک دوسرے پربرسنا چھوڑیں اورایک دوسرے کاہاتھ تھام کرمہلک کروناکاناطقہ بندکردیں۔ارباب اقتدارواختیار کی نااتفاقی اورناچاکی کے ہوتے ہوئے کروناکوہرانا دشوار ہے۔