شہباز شریف چوری اور سینہ زوری کی پالیسی پرگامزن ہیں،شاہد صدیق

  شہباز شریف چوری اور سینہ زوری کی پالیسی پرگامزن ہیں،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہبازشریف چوری اور سینہ زوری پا لیسی پر گامزن ہے،شریف فیملی کے ہر فرد کا انگ انگ کرپشن، ر شو ت خوری اور ملکی خزانہ کی لو ٹ مار میں ڈو با ہو ا ہے، بیٹی کے بغیر آپر یشن نہ کرانے کی ضد کرنے والے کی اب کو ئی خیر خبر نہیں آ رہی۔

 اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کاش کے سا بق حکمرانو ں نے اپنے دور میں پاکستان میں کو ئی ایک ایسا ہسپتال ہی بنا یا ہو تا جس میں وہ آ ج اپنا علاج کرا سکتے، افسو س کہ انہیں نے صر ف قومی خزانہ کو لو ٹنے پر تو جہ مرکوز رکھی اور خام اعلی کے نام پر ڈرامے بازیاں چلتی رہیں۔ انہو ں نے کہاکہ شر یف فیملی اور آ صف زرداری فیملی کی چور پکڑ ی جا چکی ہے اب ان کی چیخ و پکار عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی۔شہباز شر یف جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت فوری واپس کر کے اعلیٰ مثا ل قا ئم کرے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -