حکومت اپوزیشن کے خلاف جنگ کرنے میں مصروف ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے کرونا کیخلافجنگ کے دعوے زبانی جمع خرچ ہیں۔حکومت اصل میں اپوزیشن کیخلافجنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ایک اناڑی نے ملکی معیشت کا حال بھی پشاور میٹروکے کھڈوں جیسا کردیا ہے۔پنجاب میں روزانہ ایک ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔لاک ڈاو ¿ن پلان بری طرح فیل ہوگیا ہے۔حکومتی رٹ ختم،عوام ان کی سننے کو تیار نہیں۔
اچانک لاک ڈاو ¿ن کھولا اور اچانک ہزاروں لوگ باہر نکل آئے۔اگر کرونا بڑھا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔شہبازشریف جب لندن تھے تو حکومتی ترجمان روز کہتے تھے شہبازشریف پاکستان واپس آئیں۔شہبازشریف جب واپس آئیں ہیں تو حکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا حکومت کو خوف ہے اگر شہبازشریف گھر سے باہر نکل آئے تو چار سیٹوں پر کھڑی بوسیدہ حکومتی عمارت گر سکتی ہے۔اپوزیشن بوسیدہ حکومت عمارت کو گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اناڑیوں اور کھلنڈروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا ہے۔قوم اس جعلی تبدیلی کے ناکام پلان سے تنگ آچکی ہے۔عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے عوام کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔چور دروازے سے اقتدار میں آ نے والے اپنی عوام کے دشمن ہوتے ہیں۔