مریم نوام حکومت کے لئے خوفکی علامت ہے، حنا پرویز
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز تحریک انصاف کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہیں۔مریم نواز کے متعلق عمران نیازی کے کہنے پر بے ہودہ مہم چلائی جارہی ہے۔عمران نیازی یاد رکھنا مریم نواز میاں نوازشریف کی بیٹی ہے۔
مخالفین کی دھمکیوں اور خوف سے مریم نواز کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔میاں نوازشریف کے تمام شیر اپنے قائد کی بیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان قوم کی بدقسمتی ہے عمران نیازی جیسے شخص نے نوجوان طبقے کو گالم گلوچ برگیڈ بنادیا ہے۔نئے پاکستان کی بنیاد الزامات،پروپیگنڈے اور ذاتیات کی سیاست پر ہی رکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا اس وقت پوری دنیا کرونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اور جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملانے والا شخص شہبازشریف اور مریم نواز کیخلاف محاذ بنائے ہوئے ہیں۔پاکستانی قوم یہ سب جعلی احتساب کا تماشا دیکھ رہی ہے۔گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔نوازشریف کے منصوبوں پر بار بار تختیاں لگاکر نیازی صاحب کریڈٹ لینے میں مصروف ہیں۔