حکومتی نااہلی سے کرونا وبا تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ خود فیصلے کررہے ہیں جس کے باعث ہونے والی بے احتیاطی کورونا کی وباء میں تیزی سے اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی سے ہر طرف افراتفری ہے عوام میں مایوسی بڑھ چکی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی ویژن نہیں۔