علیم خان فاؤنڈیشنکی جانب سے متاثرین میں راشن تقسیم

علیم خان فاؤنڈیشنکی جانب سے متاثرین میں راشن تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور شہر کے مضافاتی علاقوں میں خانہ بدوشوں کے لئے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان المبارک اور کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے لوگوں میں راشن کی تقسیم کی گئی،غریب اور نادار آبادیوں میں گجر کالونی، کاہنہ کاچھا، موہلنوال،بکر منڈی اور باگڑیاں میں فاؤنڈیشن کے رضا کاران سرگرم عمل رہے۔ اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ،ملتان چونگی، چائنہ سکیم اور لوہاراں والا کھوہ کے علاقوں میں بھی رمضان پیکج کے تحت راشن تقسیم کیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -