احساس کفالت پروگرام سے لاہور کی خواتین نظر انداز ہوئیں، بیلم حسنین

احساس کفالت پروگرام سے لاہور کی خواتین نظر انداز ہوئیں، بیلم حسنین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام سے لاہور کی خواتین نظرانداز ہوئیں کیونکہ سسٹم آن لائن غریب عورتوں کی سمجھ میں نہیں آیا اور بے پناہ عورتیں نادرا کے دفاتر کا بھی چکر لگاتی رہیں۔۔

 حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ بیرونی ممالک کی طرح گھروں میں پیسہ جا کر دیتے مگر حکومت کو خود علم نہیں ہوا کہ رقم کیسے تقسیم کرنی ہے۔

جبکہ حکومتی خواتین عوام کی خدمت سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ بینظیر پروگرام کو دوبارہ نام دیا جائے اور کفالت پروگرام کا نام ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ عید سے قبل تمام رقم عورتوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کی جائے تاکہ جو لوگ عید منانا چاہتے ہیں وہ منا سکیں۔ اور خاص طور پر لاہور کی خواہش کو جلد ازجلد رقم کی تقسیم کو ممکن بنایا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -