وزیر اعظم کو قوم کی غربت کی زیادہ فکر ہے،شمسہ علی
لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو قوم کی بھوک افلاس کی زیادہ فکر ہے وہ عوام دوست وزیراعظم ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن کم ہو اور لوگ اپنی روزی کما سکیں۔ شمسہ علی نے کہاکہ قوم بھی اور اپوزیشن حکومت سے دوستانہ رویہ اختیار کرے۔
تاکہ اس مشکل وقت میں نجات مل سکے۔ کیونکہ غیر معمولی صورتحال میں مزید مشکلات برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں۔ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تعلیم دے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ فرائض حکمرانوں کے بھی ہوتے ہیں اور کچھ قوم کے ہوتے ہیں دونوں اپنے اپنے فرض پورے کریں۔ شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم کی نیت پر شک نہ کیا جائے۔ وہ قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور اس وباء سے ہرحال میں نجات چاہتے ہیں اور قوم کی بھوک افلاس بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔