مین بازار قاضی پارک شاہدرہ میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری

  مین بازار قاضی پارک شاہدرہ میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے حلقہ قاضی پارک مین بازار میں سیوریج پائپ لائن کی تعمیر و مرمت کا کام جاری،مقامی رہنما رضوان مٹھو اور ان کی ٹیم کام کی نگراتی کر تی رہی۔اس موقع پر رضوان مٹھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج پائپ لائن کی مرمت اہل علاقہ کا بہت پرانا مطالبہ تھا جو کہ غزالی سلیم بٹ کی کاوشوں سے اب حل ہونے کے قریب ہے اور امید کرتے ہیں کہ آج نیا پائپ ڈال دیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ علاقہ میں سڑکوں اور ٹیوب لائٹس کے مسائل بھی وقفہ وقفہ سے حل کئے جارہے ہیں اور عوام کی خدمت کا یہ سفر تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -