وزیر صنعت اسلم اقبال کا دورہ لبرٹی مارکیٹ،حکومتی ایس او پیز کاجائزہ لیا

  وزیر صنعت اسلم اقبال کا دورہ لبرٹی مارکیٹ،حکومتی ایس او پیز کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اورمارکیٹوں میں حکومتی ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات بارے جائزہ لیا۔ لبرٹی مارکیٹ میں صوبائی وزیر نے لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن کے صدر صفدرعلی بٹ کے ہمراہ سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ ڈی آئی جی اور ڈی سی لاہو رسمیت دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ صوبائی وزیر نے عوام الناس سے رش سے اجتناب اور سماجی فاصلے اختیار کرنے کی بھی اپیل کی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے صدر لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن صفدر علی بٹ کی تاجر برادری کیلئے دیرینہ اور لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا