اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا کا جیالے مبارک علی کی وفات پر افسوس کا اظہار

اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا کا جیالے مبارک علی کی وفات پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترانے پیپلز پارٹی کی نسل در نسل خدمت کرنے والے جیالے مبارک علی چاچا کی وفات پر دلی دکھ ا ور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ایک کے سینئر پارٹی کارکن اور ایک بہترین فوٹو گرافر سے محروم ہو گئی ہے مبارک علی چاچا پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے پہلے اُن کے والد پارٹی کے لئے دن رات کام کرتے رہے اور اس کے بعد مبارک علی چاچا نے بھی دن رات پارٹی کے لئے کام کیا اور جدوجہد کرتے ہوئے ہی خالق حقیقی سے جا ملے خداوند ان کی مغفرت فرمائیں۔

اور انہیں اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں چاچا مبارک کے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک بہترین فوٹو گرافرسے محروم ہوگئی ہے جو دن رات سوشل میڈیا پر پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا کرتے تھے پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ میں چاچا مبارک کے خاندان کا نام بھی سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔