سانحہ ماڈل ٹاؤن، استغاثہ کے ملزم انسپکٹر کو ترقی نہ دینے پر اتھارٹی سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمہ کے پہلے مدعی اوراستغاثہ کے ملزم پولیس انسپکٹر کو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی نہ دینے پر متعلقہ پولیس اتھارٹی سے 18مئی کوجواب طلب کرلیاہے۔جسٹس محمدامیر بھٹی نے پولیس انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے فریاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے لیکن درخواست گزار کو سینیارٹی کے باوجود سانحہ ماڈل کا مدعی ہونے پر ترقی کے لئے نظر انداز کردیا گیااوراسے ڈی ایس ہی کے عہدے ہر ترقی نہیں دی جارہی، وکیل کے مطابق درخواست گزار ڈی ایس پی کے عہدہ کا اہل ہے،اس کے باوجود اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،وکیل کی جانب سے محکمانہ ترقی بارے عدالتی فیصلہ کا حوالہ بھی دیا گیاہے۔