لاہور ہائیکورٹ،عدالتی افسران،ملازمین کیلئے نئے ایس او پیز جاری

لاہور ہائیکورٹ،عدالتی افسران،ملازمین کیلئے نئے ایس او پیز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعدعدالت عالیہ کے لئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش تمام ملازمین ڈیوٹی کے دروان ماسک کے استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ لاہورہائی کورٹ کے تمام افسر اور اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران ماسک کااستعمال کریں، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں زور دیا گیا ہے کہ ملازمین کھانستے یا چھینکتے وقت ٹشو اور کہنی کا استعمال کریں، ہائیکورٹ نے اپنے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہر صورت کم از کم ایک میٹر کی دوری اختیار کریں،لاہور ہائیکورٹ کے فلورز کو روازنہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جائے۔مراسلہ میں خبر دارکیا گیاہے کہ متعلقہ ایڈیشنل ایڈیشنل رجسٹرارز کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے ذمہ دارہوں گے۔
ایس او پیز جاری

مزید :

صفحہ آخر -