بچے کی آنکھ ضائع کرنیوالے پولیس اہلکار،بھائی، والد کی ضما نتیں مسترد

بچے کی آنکھ ضائع کرنیوالے پولیس اہلکار،بھائی، والد کی ضما نتیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پتنگ کی ڈور کے تنازع پر نوجوان کی آنکھ چھری کے وار کر کے ضائع کرنے کے مقدمہ میں پولیس اہلکار، اسکے بھائی اور والد کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔پولیس نے پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا۔ عدالت عالیہ نے پتنگ بازی کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے دوران بچے کی آنکھ ضائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کی ضمانت کی درخوستواں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں پولیس اہلکار فیضان، اس کے بھائی نعمان اور والد فقیر حسین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد ملزموں نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگادی جبکہ تھانہ ہڈیارہ کے تفتیشی افسر اے ایس آئی اشرف نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے دوسری جانب دوڑ لگادی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ہڈیارہ میں پتنگ کی ڈور کے تنازعہ پر سفیان کو چھریاں مار کر شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ زخمی مدعی نے موقف اختیار کیا کہ نعمان اور پولیس اہلکار فیضان نے آنکھ، چھاتی اور پشت پر چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا، ملزمان میرے بے ہوش ہونے پر فرار ہوگئے تھے جبکہ آنکھ سے زیادہ خون بہنے کی وجہ سے آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔
بچے کی آنکھ

مزید :

صفحہ آخر -