کرونا سے ہلاک افراد کی عام قبرستان میں تدفین کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا طلب

        کرونا سے ہلاک افراد کی عام قبرستان میں تدفین کیخلاف دائر درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو 18 مئی کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیاہے۔جسٹس شکیل الرحمن خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ کرونا سے ہلاک یونے والوں کو عام قبرستانوں میں دفن کیا جارہا ہے۔ کرونا شہروں میں کنٹرول نہیں ہورہا۔ اگر دیہات میں پھیلنا شروع ہو گیا تو بات ہاتھ سے نکل جائے گی۔

کرونا تدفین

مزید :

صفحہ آخر -