ڈکیتی کی ملزمہ کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے دائر درخواست مسترد

ڈکیتی کی ملزمہ کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے دائر درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہو رجسٹری میں دورکنی بنچ نے ڈکیتی کی ملزمہ کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزارملزمہ فرزانہ ذوالفقار کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرموقف اختیار کیا کہ فرزانہ گھریلو ملازمین فراہمی کی خدمات مہیا کرتی ہے۔ درخواست گزار حسن اقبال خود گنہگار ہے اور رقم کی ادائیگی سے بچنا چاہتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائے،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈکیتی کی ملزمہ کی ضمانت منسوخ کروانے کے لئے دائر درخواست مسترد کردی۔

ڈکیتی ملزمہ

مزید :

صفحہ آخر -