4 خواتین سمیت 10بھٹہ مزدور بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم

4 خواتین سمیت 10بھٹہ مزدور بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چار خواتین سمیت 10بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے،جسٹس علی باقر نجفی نے محمدعلی کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی بیلف کی جانب سے چار خواتین سمیت 10بھٹہ مزدوروں کو عدالت کے روبرومیں پیش کیا، وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ بھٹہ مالک نے درخواست گزاروں کے رشتہ داروں کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،بھٹہ مالک قانون کے مطابق اجرت بھی نہیں دیتا ہے اور تشدد کرتا ہے، استدعا ہے کی کہ درخواست گزاروں کے رشتہ داروں کو بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

مزدور رہا

مزید :

صفحہ آخر -