سندھ حکومت کا وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے 6ہسپتال بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے 6ہسپتال بنانے کا فیصلہ

  

کراچی (آن لائن ) حکومت سندھ نے صوبے میں وبائی امراض کے 6 ہسپتال بنانے کافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت غذر پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں 6 نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 400 بسترکا، حیدر آباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد میں دو دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال بنائیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کوروناکے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث محکمہ صحت کے تمام فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہسپتال میں ماہر کنسلٹنٹ کو مقرر کیا جائے گا۔

نئے ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -