فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

  فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی20- 2018تک کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اس عرصہ کے دوران ہائر کئے گئے کنسلٹنٹ اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس مدت کے دوران فیڈمک کے شروع کردہ منصوبوں، ان پر پیش رفت مختص بجٹ اور اس کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ فیڈمک کی20 - 2018کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کرجامع پریزینٹیشن دی جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،چئیرمین فیڈمک، چیف آپریٹنگ آفیسر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

فیڈمک

مزید :

صفحہ آخر -