ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جمعہ کو ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ہوا،ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 88 پیسے اضافہ،ایک ہفتے میں تازہ دودھ ایک روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، کیلے 5روپے فی درجن مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں دہی، لہسن، ٹماٹر اور چاول بھی مہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،پیاز 3روپے 78پیسے فی کلو سستا ہوا،ایک ہفتے میں دال مسور ساڑھے تین روپے فی کلو سستی ہوئی دال چنا 5روپے 29پیسے فی کلو سستی ہوئی گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر 78روپے سستا،ایک ہفتے میں چینی، گھی،انڈے اورآٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی،حالیہ ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا
قیمتوں میں استحکام

مزید :

صفحہ آخر -