سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ العمل

  سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ العمل

  

کراچی (آئی این پی)سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبے بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ العمل ہو گیا۔ویڈیو بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی منظوری کے بعد سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے جس پر عمل کرنا شہریوں، دکانداروں، فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد کیلئے لازم ہے۔ خلاف ورزی کرے گا اسے 10 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ سندھ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور قانون نافذ کرنے کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا شعور پیدا کرنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال، کارخانوں اور مارکیٹوں کے پر اس قانون کا اطلاق ہو گاجب کہ یہی قانون اجتماعات، مذہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر بھی لاگو ہوگا، پابندی والے کاروبار کھولنے پر بھی یہ قانون حرکت میں آئے گا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم سب نے وبائی امراض ترمیمی ایکٹ پر عمل کرنا ہے، آئیے اس وبا کے خاتمے کے لیے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -