غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے والے افسران کیخلاف انکوائری شروع

  غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے والے افسران کیخلاف ...

  

لاہور (خبر نگار)سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچانے والی گیٹ وے ٹیلی فون منی ایکسچینج کے ملزمان کو ملی بھگت سے بچانے کا معاملہ،ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے ملتان اور فیصل آباد میں تعینات افسران کی انکوائریاں شروع کر دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ احسان صادق اور آپریشن ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ عبدالرب کو انکوائری افیسر مقرر کیا گیا ہے جو اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو دیں گے۔

گیٹ وے

مزید :

صفحہ آخر -