سربراہ ایمازون جیف بیزوس کے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے امکانات روشن

  سربراہ ایمازون جیف بیزوس کے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے امکانات روشن

  

نیویارک(آئی این پی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں آن لائن تجا ر تی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے امکانات ہیں جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2036 میں دنیا کے کم عمر ترین کھرب پتی بن سکتے ہیں۔بزنس سوفٹ وئیر کا موازنہ کرنیوالی سائٹ نے حال ہی میں معروف امریکی جریدے فوربز کے ارب پتی افراد کے پچھلے 5سالوں کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر ارب پتیوں کی سالانہ دولت کی نمو کی شرح کا جا ئز ہ لیا۔ارب پتی افراد کی 5سالہ فہرست کے مرتب کردہ ڈیٹا کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس 2026 میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں اور تب ان کی عمر 62 سال ہوگی۔دوسری جانب اس مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2036 میں دنیا کے کم عمر ترین کھرب پتی بن سکتے ہیں اور اس وقت ان کی عمر 51 سا ل ہوگی۔واضح رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا، اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے،گزشتہ ماہ جیف بیزوس نے امریکی فوڈ بینک کو 100 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی، جو امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار افراد کو کھانا کھلانے کا کام کر رہا ہے۔

کھر ب پتی

مزید :

صفحہ آخر -