اڑھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری،ایران کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان

  اڑھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری،ایران کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت داخلہ کے اقتصادی امور اور علاقائی ترقی کے کوآرڈینیشن کے نائب وزیر بابک دین پرست نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اورشہریوں کو 2لاکھ 50ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر پانچ سالہ رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں اڑھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے، وزارت اقتصادی امور اور خزانہ کی منظوری کے بعد پانچ سالہ رہائشی اجازت نامہ کے لئے درخواست فارم فارسی، انگریزی اور عربی میں ہیں۔ یہ فارم وزارت خارجہ، ایران کی اقتصادی اور تکنیکی غیر ملکی سرمایہ کاری کی تنظیم اور ایران کے مرکزی بینک کی سائیٹ پر دستیاب ہوگا۔
رہائشی ویزہ

مزید :

صفحہ آخر -