معروف دانشور ڈاکٹر طیب زین العابدین انتقال کر گئے

        معروف دانشور ڈاکٹر طیب زین العابدین انتقال کر گئے

  

اسلام آباد (آئی این پی) معروف دانشور اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر طیب زین العابدین سوڈان میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر طیب زین العابدین اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی ممبران میں سے تھے جبکہ انہوں نے جامعہ میں ایک عشرے سے زائد عرصہ تک مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ڈاکٹر طیب نے کیمبرج یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی، انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی بھی بنیاد رکھی، ڈاکٹر طیب نے اسلامی یونیورسٹی میں بطور ڈین سوشل سائنسز بھی خدمات سر انجام دیں، قانونی برادری سمیت ملک کے کئی حلقوں میں ان کے طلبا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ڈاکٹر طیب کا تعلق سوڈان سے تھا اور اسلامی یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے کے بعد خرطوم یونیورسٹی کیمرکز براے افریقہ و ایشیا سے منسلک رہے۔مسلم دنیا کے سکالرز اور جامعہ کی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مسلم دنیا ایک عظیم استاد اور سکالر سے محروم ہو گئے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -