کورونا مریضوں کا پلازما کے ذریعے علاج کر نے کی تیاریاں شروع

کورونا مریضوں کا پلازما کے ذریعے علاج کر نے کی تیاریاں شروع

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پہلی بار کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پلازمہ کے ذریعے علاج معالجے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سے صحت یاب ہونیوالے مریضوں سے پلازمہ کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ایچ ایم سی ہسپتال میں پلازمہ کے حصول کیلئے 50 لاکھ روپے سے مشینری نصب کی گئی ہے، ایک ڈونر کے عطیہ کردہ پلازمہ پر سرکاری خرچہ 20 ہزار روپے تک آتا ہے، ایک ڈونر 100 ملی لٹر پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے جس سے 4 مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق بڑی سطح پر پلازمہ جمع کرنے میں مشینری کی کمی اور زیادہ ڈونرز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پلازمہ عطیہ کرنے پر ڈونرز کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔محکمہ صحت کی جانب سے پلازمہ پراسز کرنے والی مشین کو سہولیات اور دیگر انتظامات فراہمی کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

پلازمہ

مزید :

صفحہ آخر -