کورونا وباء،یوبی ایل کا سرکاری ہسپتالوں کیلئے 4وینٹی لیٹرز کا عطیہ

کورونا وباء،یوبی ایل کا سرکاری ہسپتالوں کیلئے 4وینٹی لیٹرز کا عطیہ

  

لاہور(پ ر) یو بی ایل نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو چار وینٹی لیٹرز عطیہ کئے ہیں۔کوویڈ 19 نے جدید دنیا کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس وقت یہ ضروری ہے کہ ہمیں اس وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاط سے کام لینا چاہیے اور معاشرے میں اس وباء کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔یو بی ایل بحیثیت کارپوریٹ ادارہ قومی سطح پر آئی کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔اس وقت ملک بھر میں کرونا وباء سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت ناکافی ہے اور متاثرین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ یو بی ایل نے اس وباء سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلہ میں 2 وینٹی لیٹرز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر اور 2 وینٹی لیٹرز ڈاکٹر روتھ کے ایم سول ہسپتال کو عطیہ کئے گئے ہیں تاکہ اس وائرس سے نمٹنے کیلئے جدیدسہولیات فراہم کی جاسکیں۔صدر و سی ای او یو بی ایل سیما کامل نے امید ظاہر کی ہے کہ بیما ری سے نمٹنے کے ہماری کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور مریضوں کو صحت یاب کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ انشا ء اللہ ہم جلداس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یو بی ایل

مزید :

صفحہ آخر -