سیاحتی مقامات کھولنے کے لئے ایس او پیز بنائینگے،اجمل وزیر

      سیاحتی مقامات کھولنے کے لئے ایس او پیز بنائینگے،اجمل وزیر

  

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کھولنے کے لیے محکمہ ریلیف، ہیلتھ، منصوبہ بندی اور سیاحت پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے کمیٹی آنے والے سیزن کے موقع پر سیاحتی مقامات کھولنے کے لئے ایس او پیز طے کرے گی،صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی معیار کے 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں، نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جس سے رواں سال سیاحوں کی تعداد میں خاطر خوا اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اطلاع سیل، سول سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ مذکورہ سیاحتی زونز سوات،چترال اور ہزارہ ڈویژن میں بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی زونز میں ریسٹورنٹس، پٹرول پمپس، ٹک شاپس اور پلے ایریاز کو باقاعدہ ایک طریقہ کار کے مطابق بنایا جائے گا اورسیاحتی زونز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ گندگی پھیلانے پر جرمانے بھی عائد کیے جائینگے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -