نیب کا اراضی کو رہائشی قرار دلوانے پر شریف فیملی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا اراضی کو رہائشی قرار دلوانے پر شریف فیملی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رائیونڈ جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعل سازی سے حاصل کرنے کے الزام پر نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے باقاعدہ انکوائری کے لئے کیس نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوا دیا۔کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے نام بھی شامل ہیں۔ 2014میں احد چیمہ نے زرعی رقبہ کو رہائشی ڈکلئیر کر دیا۔نیب نے احد خان چیمہ اوراس وقت کے ڈی سی او نور امین مینگل سمیت دیگر کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد دوربارہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔
تحقیقات کا فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -