لاک ڈاؤن کے باعث این جی اوز کو لائسنس تجدید کیلئے رعایت فراہم

      لاک ڈاؤن کے باعث این جی اوز کو لائسنس تجدید کیلئے رعایت فراہم

  

اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کرونا سے پیدا شدہ صورت حال میں غیر منافع بخش اداروں اور این جی اوز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ان کے لائسنس کی تجدید کیلئے رعایتی مدت فراہم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرکلر میں کیا گیا ہے کہ سیکشن 42 کے تحت جن کے لائسنس کی مدت فروی، مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ختم ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنے لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں، وہ ادارے پرانے لائسنس کے تحت ہی اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں اور رواں سال جون 30 تک ان کے لائسنس منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔ لائسنس کی تجدید کی درخواست موصول ہونے پر، لائسنس کے اختتام کی تاریخ سے ہی تجدیدی لائسنس جاری کیا جائے گا۔

این جی اوز

مزید :

صفحہ آخر -