شریف فیملی کیخلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بنا کر بھی نیازی کی کرپشن نہیں چھپے گی: مریم اور نگزیب

شریف فیملی کیخلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بنا کر بھی نیازی کی کرپشن نہیں چھپے ...

  

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا چینی چور عمران صاحب کا فیس ہے، نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائیل اور ہتک کرنا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بناکر بھی عمران صاحب کی کرپشن نہیں چھپے گی۔نیب کو عوام کے آٹا چینی چوری میں 507ارب کا عمران صاحب کا ڈاکہ نظر نہیں آتا،شریف خاندان، نواز شریف، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنا کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک سکتا۔انہوں نے کہاکہ دو اڑھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہرطرح کی دھونس، دھاندلی اور دباؤ کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔پاناما سے شروع ہونے والا ڈرامہ گندے نالے سے ہوتا اب ذاتی گھر اور وراثتی جائیدادوں تک آپہنچا ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو 90سال کی ماں کے خلاف مقدمہ بناتے ہوئے بھی کوئی شرم و حیا نہیں آئی۔عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب پوچھنے کی جرات نہیں رکھتا۔نیب کے عقوبت خانوں سے مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کو ڈر نہیں لگتا۔کرپشن کا مال بچانے والے وزیراعظم ہاؤس اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

مریم اونگزیب

مزید :

صفحہ آخر -