وزیراعظم نے ایک بار پھر قوم کو مایوس اور کنفیوز کیا،مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم نے ایک بار پھر قوم کو مایوس اور کنفیوز کیا،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آج پھر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم کو مایوس اور کنفیوز کیا،عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کی طرح پارلیمنٹ کو بھی بے معنی کر دیا ہے،عمران خان جمہوری اداروں اور جمہوری عمل پر یقین ہی نہیں رکھتے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کے میڈیا سے ٹی وی پراظہا خیال پر اپنے ردعمل میں کہاکہ پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں کورونا پالیسی دینے کے بجائے خان صاحب ٹی وی پر بیٹھ گئے،خان صاحب بتائیں وہ خود کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں کہ کسی اور کے سامنے؟یہ کیسے وزیراعظم ہیں جن کے پاس ترکی ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے پارلیمنٹ میں آنے کا نہیں،خان صاحب جب بھی بولے واضح پالیسی دینے کے بجائے ابہام میں اضافہ کیا،کل ہی وزیراعظم نے فرمایا کہ لاک ڈاؤن کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے،مریض اور اموات بڑھ رہے ہیں اور وزیراعظم فرماتے ہیں کہ ہم نے کورونا پر قابو پا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ سے بھاگ رہے ہیں وہ کورونا سے مقابلہ کیسے کریں گے،پارلیمنٹ کا اجلاس تو بلایا کورونا پر اور وزرا آکر سندھ پرحملہ آور ہو گئے،وفاقی حکومت کا اصل مسئلہ کورونا نہیں سندھ ہے جس پر حملہ آور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزرا نے ہنگامی آرائی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا،حکومت نہ کل کورونا کے خاتمے کیلئے سنجیدہ تھی اور نہ آج سنجیدہ ہے،کورونا میں افراتفری پھیلانے اور مانگنے کے علاہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
مولا بخش چانڈ

مزید :

صفحہ آخر -