85 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جاچکی،ثانیہ نشتر

85 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جاچکی،ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو لانچ کیے 5 ہفتے ہوگئے ہیں اور اس عرصے میں 85 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جاچکی ہے اور اس ضمن میں 104 ارب روپے تقسیم ہوچکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو لانچ کیے 5 ہفتے ہوگئے ہیں اور اس عرصے میں 85 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جاچکی ہے اور اس ضمن میں 104 ارب روپے تقسیم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد،گھریلو ملازمین، چھوٹے ریسٹورنٹس، باورچی، فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے والے اور دیگر کئی لوگ ہیں جنہیں 6 ہفتوں سے تنخواہ نہیں ملی یا ملازمت سے نکالا جاچکا ہے۔ پہلی کیٹیگری احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کی ہے جن میں 44 لاکھ خاندانوں کو امداد دی جاچکی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ دوسری کیٹیگری ان لوگوں کی جو 8171 کی ایس ایم ایس اسکیم کے ذریعے مدد مانگی تھی اور اس مد میں اب تک 30 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کی جاچکی ہے۔ ہم نے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے ہدف تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر (18 مئی) سے کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے افراد کو وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے رقم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ 8171 کے ذریعے مدد طلب کرنے والے افراد کا حتمی فیصلہ بھی 18 مئی کو کیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -