کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے اور دوروں کے دشمن ہیں: چودھری سرور

کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے اور دوروں کے دشمن ہیں: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے اور دوسروں کے بھی دشمن بن رہے ہیں خدا کیلئے عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیزپر مکمل عملددرآمد کریں۔ اپوزیشن کے پاس کورونا سے بچاؤ کیلئے تجاویزہیں تو ضرور دیں سیاست کر نے کا کوئی جوازنہیں۔کورونا صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں چائلڈ پر وٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد اور اللہ والے ٹرسٹ کے سر براہ شاہد لون،مظہر جیلانی اور تحر یک انصاف کے رہنما انعام الحق سمیت دیگر سے گفتگو کررہے تھے۔ چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا بحرا ن کی وجہ سے پاکستان میں صحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کورونا بحران کے پہلے دن سے ہی حکومتی اداروں کو کسی قسم کی تجاویز دینے کی بجائے صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے حالانکہ اپوزیشن کے پاس مشکل کی اس گھڑی میں سیاست کر نے کاکوئی جواز نہیں بنتاکیونکہ تمام تر مشکل حالات کے باوجود حکومت کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے اور ہم پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کیساتھ ملکر ابتک 7لاکھ50ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور انشااللہ ہم کسی غر یب خاندان کو بھوکا نہیں رہنے دیں گے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -