کورونا ویکسین کے بندروں پر تجربے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

  کورونا ویکسین کے بندروں پر تجربے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

  

لندن (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کی جانے والی ویکسین کے جانوروں پر آزمائش کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس نے کورونا کی ویکسین کی جلد دستیابی کی امیدیں روشن کردی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ایشیا میں پائے جانے والے بندروں کی ایک نسل کے 6 بندروں میں کووڈ 19 ویکسین کی آزمائش کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین نے انہیں کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کیا۔رپورٹ کے مطابق بندروں کو پہلے کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور پھر انہیں ویکسین دی گئی جن چھ بندروں کو ویکسین دی گئی ان کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں کم وائرس پائے گئے۔یہ تجربہ امریکا میں کیا گیا جس میں امریکا کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ویکسین نے بندروں کو نمونیہ میں مبتلا ہونے سے بچانے میں بھی مدد دی۔

کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -