اناڑی کا طعنہ دینے والوں نے ہی ملک کا برا حال کیا: ترجمان پنجاب حکومت

  اناڑی کا طعنہ دینے والوں نے ہی ملک کا برا حال کیا: ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اناڑی ہونے کے طعنے دینے والے نام نہاد تجربہ کاروں نے ملک کا برا حال کیا،لاک ڈاؤن پلان نہیں بلکہ اپوزیشن کی منفی سیاست اور زہریلا پراپیگنڈا فیل ہو گیا،حکومت لاک ڈاؤن کے حوالے سے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے، (ن) لیگ کا یہ کہنا کہ شہباز شریف باہر نکل آئے تو حکومت خو فزدہ ہو جائے گی انتہائی مضحکہ خیز ہے حالانکہ وہ تو خود باہر اپنے دیس جانے کیلئے بیتاب ہیں، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد مزید بڑھائی جارہی ہے اور مریضوں کے مکمل اعدادوشمار سامنے لائے جارہے ہیں۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ایک ایک روپے کے اخراجات ویب سائٹس پر موجود ہیں، یہ (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کا دور نہیں کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ کسی کی ذاتی جیب میں چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر سامنے لا رہی ہے اور ٹیسٹنگ کی استعداد کار بھی بڑھائی گئی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -