پاک فوج کی جانب سے 175بلوچ گھرانوں میں راشن تقسیم

پاک فوج کی جانب سے 175بلوچ گھرانوں میں راشن تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت(آن لائن)کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال اور رمضان المبارک میں چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بلوچ بھائیوں کیلئے سپیشل ریلیف پیکج کا اہتمام کیا گیا، ویلفیئر پیکج کے تحت ہوشاب میں 175 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔عوام نے آرمی چیف اور فرنٹیر کور بلوچستان ساوتھ کے اس خیر سگالی، خلوص،اور بھائی چارے کی بیحد پذیرائی کی۔ فرنٹیر کور بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے مضافاتی علاقوں بشمول ڈمب، تلسر، پرکوٹک اور ٹانک کے تمام ضرورت مندوں،غریب، دیہاڑی دار اور مستحق افراد کو راشن فراہم کیا گیا اور کرونا وائرس سے متعلق معلومات اور بچاؤ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ لوگوں کو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی کروایا گیا۔ اس سے پہلے بھی کرونا کی وبا کے پیش نظر اپنی مدد آپ کے تحت گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔۔
راشن تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -