امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے 40روز بعد کو رونا کو شکست دیدی

  امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے 40روز بعد کو رونا کو شکست دیدی

  

نیویارک (آن لائن) امریکہ میں پاکستانی نڑاد ڈاکٹر قریشی کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کورونا وائرس کو شکست دے کر40 روز بعد صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر گھر کے باہر گاڑیوں میں خوش آمدید کہنے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ڈاکٹر قریشی یہ سب دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔گھر کے باہر کھڑے لوگوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ " وی لو یو ڈاکٹر قریشی"۔ڈاکٹر ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے افراد اگرچہ میرے پاس ہیں لیکن آپ سب لوگوں نے بھی میرے گھر کا فرد ہونے کی طرح ہی میرا استقبال کیا،آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

کورونا کو شکست

مزید :

صفحہ آخر -