اینٹی کرپشن کی کارروائی،رشوت لینے والا اشتہاری اے ایس آئی گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی،رشوت لینے والا اشتہاری اے ایس آئی گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے اشتہاریوں کو پکڑنے کے لئے متحرک،اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر 33/20 کے نامزد عدالتی اشتہاری ملزم محمد یونس اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد یونس (اے ایس آئی تھانہ گلشن اقبال لاہورمیں تعینات ہے ملزم نے مدعی مقدمہ خورشید انورسے رشوت کی رقم 20ہزار روپے وصول کی تھی،ملزم عدالت سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انسپکٹرشاہدشریف کی نگرانی میں ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم محمد یونس اے ایس آئی کو گرفتار کر کے تھانہ پرانی انار کلی حوالات میں بند کر دیا گیاہے،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان کا کہناہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اشتہاری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -