جرمنی کا 17 مئی سے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان
برلن (اے پی پی)جرمنی نے کورونا وائرس کے پھیلاوہ کو روکنے کے لیے اپنی تمام سرحدیں 16 مارچ کومکمل طور پر بند کر دی تھیں تاہم اب 17 مئی سے ہمسایہ ریاست لکسمبرگ کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر کھولنے اور دیگر ہمسایہ ممالک فرانس، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر پابندیاں نسبتا کم کرنے کا کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحدیں کھولنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہفتہ 17 مئی سے ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ 15 جون سے شروع کیا جائے گا اورصرف لازمی وجہ موجود ہونے پر ہیرہم وجوہات کی بنیاد پر ہیں سرحد پار کرنے کی اجازت ہو گئی مثال کے طور پر ٹرک ڈرائیور، طبی عملہ اور سرحد پر کام یا کسی دوسری اہم ضرورت کے تحت آنے جانے والے افراد ہی سرحد پار کر سکیں گئے۔