قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی،ن لیگ کا سپیکر کو خظ

  قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی،ن لیگ کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی ایام پورے کرنے سے متعلق شیڈول طلب کر لیا۔مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نے سپیکر کو خط لکھا ہے جس کے مطابق آئین کے تحت سال میں قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے کرنا ضروری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے 77 دن ہوئے ہیں جبکہ 53 ایام باقی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے قومی اسمبلی کے ایام پوری ہونے کی آئینی ذمہ داری کیسے پوری کی جائے گی؟ اگر قومی اسمبلی کے پارلیمانی ایام پورے نہ ہوئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

سپیکر کو خظ

مزید :

صفحہ اول -